تازہ ترین

نیب کا پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف بھی گھیرا تنگ،بڑا ایکشن لے لیا

لاہور(  ٹی وی رپورٹ) نیب لاہور نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔

نیب نے علیم خان کو جاری ہونے والے طلبی کے نوٹسز کی معطلی کے کیس کی جلد سماعت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ نیب علیم خان کے خلاف ان کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب نے علیم خان کو 31 مئی کو نوٹس جاری کیا کہ وہ نیب لاہور میں پارک ویو اور ریور ایج ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ لے کر پیش ہوں تاہم وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد 5 جون،11 جولائی اور 27 جولائی کو دوبارہ نوٹسز جاری کئے گئے تھے مگر وہ پیش نہ ہوئے اور عدالت سے رجوع کیا اور ہائیکورٹ نے نیب کی طلبی کے لیٹرز معطل کر دیئے۔ نیب لاہور نے دوبارہ ان نوٹسز کی بحالی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کیلئے لیٹر لکھا ہے اور استدعا کی ہے کہ اس کیس کی جلد از جلد سماعت کی جائے تاکہ کیس کی تحقیقات کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button