پاکستان مسلم لیگ ن کو بہت بڑی کامیابی مل گئی،تحریک انصاف اہم سیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھی
نومبر 1, 2017
150 ایک منٹ کی پڑھائی
لاہور(نمائندہ تہلکہ ٹی وی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں مسلم لیگ نون کے حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے پیرکلیم نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ حامد خان گروپ کے حافظ عبد الرحمان انصاری کو شکست دے دی ہے ،عاصمہ جہانگیر گروپ اور مسلم لیگ ن کے حامی وکلا کا جشن،ڈھول کی ھاپ پر بھنگڑے ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن2017۔18 میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر گروپ کے کامیاب امیدوار پیر کلیم خورشید 1142ووٹ حاصل کرکے بار کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ناکام ہونے والے حامد خان گروپ کے صدراتی امیدوار حافظ عبدالرحمن انصاری نے 1064ووٹ حاصل کیے۔ سیکرٹری کی سیٹ پر کامیاب امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ کے صفدر حسین تارڑ نے 1372ووٹ حاصل کے جبکہ ان کے مقابل حامد خان گروپ کےمیاں اسلم نے 763ووٹ حاصل کیئے،مجموعی طور پرملک بھر میں 2992 وکلا نے حق راہے دہی کا استعمال کیا ۔الیکشن میں اسلام آباد راولپنڈی کے 461 وکلا نے سپریم کورٹ میں قائم پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالے ۔