تازہ ترین

بہت جلد ریگی ماڈل ٹاؤن میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے نیو کمپس تعمیر کیا جائے گا۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑی سے بڑی تبدیلی صرف جدید ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینے سے ہی ممکن ہے لہذاتمام طلباء اپنی توجہ حصول علم پرمرکوز رکھے ۔ جب تک تعلیم پر فوکس نہیں کریں گے امت مسلمہ بحرانوں سے نہیں نکل سکتی ۔ پوری دنیا سے مقابلہ کا ایک ہی میدان ہے اور وہ ہے تعلیم ، ریسرچ کا میدان ۔ دنیا پر حکمرانی کے لیے ہمیں لیبارٹریاں آباد کرنا ہوگی ۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی ہر لحاظ سے صوبے کے لیے قابل فخر ہے ۔اسلامیہ کالج خودایک تاریخ ہے ۔ اسلامیہ کالج کے اساتذہ طلباء کے اندر ریسرچ او رجستجو کی عادت ڈالیں ۔وہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ایجوکشن گالا کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے طلباء و طالبات سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے وائس چانسلر اسلامیہ کالج ڈاکٹر حبیب احمد ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد خان ، پروفیسر ظہور جان ، حاجی زما ن خان اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔ یونیورسٹی کے طلباء نے خاکے ، نظمیں اور تقاریر پیش کی ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے تقریب کے آخر میں طلباء اور پروفیسرز میں شیلڈ پیش کیے ۔اس موقع پر پروفیسر ظہور جان نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مستقبل کے پراجیکٹس کے بارے میں بریفینگ دی جس میں سمارٹ یونیورسٹی پراجیکٹ ، چار سو طالبات کے لیے علیٰحدہ گرلز ہاسٹل کا قیام ، کالج بسسز اور ریگی ماڈل ٹاؤن میں 800 کنال پر مشتمل اسلامیہ کالج کمپس شامل تھے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے گالا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامیہ کالج ایک منفرد ادارہ ہے جو میرٹ کی پالیسی پر کاربند ہے ۔انہوں نے ادارے کے اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے اعلان کیا کہ بہت جلد ریگی ماڈل ٹاؤن میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے نیو کمپس تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ قوموں کی ترقی اور عروج و زوال تعلیم سے وابستہ ہوتے ہیں اس لیے طلباء و طالبات آگے بڑھیں اور حصول تعلیم کو اپنے زندگی کا مقصد بنائیں ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ ان کے تخلیقی صلاحتیوں کو بھی فروغ ملے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button