تازہ ترین
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے تیار تھی لیکن کارکنوں کے پرزور اسرار پر فیصلہ تبدیل کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے نوجوان طالب علموں کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ وہ تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کر چکی تھی۔ تاہم پارٹی کے کارکنوں نے انہیں جانے سے روک لیا۔ پارٹی کارکنوں کے پرزور اسرار پر ہی میں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ تبدیل کیا۔