تازہ ترین

سندھ ہائی کورٹ نے لوٹی گئی قومی دولت واپس کرنے والے حکومت سندھ کے 477کرپٹ افسران کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نےلوٹی گئی قومی دولت واپس کرنے والے حکومتسندھ کے 477کرپٹ افسران کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، یہ افسران لوٹی گئی دولت نیب کو واپس کر کے اپنے عہدوں کے مزے لے رہے تھے۔کرپشن میں ملوث 297 افسران کی سب سے بڑی تعداد محکمہ تعلیم سے ہے، دوسرے نمبر پر محکمہ بلدیات ہے جس کے 48 افسران کو نوکری سے نکالا جائے گا، ورکس اینڈسروسزڈپارٹمنٹ کے 30،محکمہ آبپاشی کے 27کرپٹ افسران گھر کا راستہ دیکھیں گے۔

محکمہ خوراک کے 26اور محکمہ فنانس کے 16 کرپٹ افسروں کے نام نکالے جانیوالوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ محکمہ پولیس کے 8 اور سماجی بہبود کے ایک افسر کوملازمت سے ہاتھ دھونا ہوںگے۔محکمہ جنگلات کے 8، محکمہ صحت اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 6،6 افسران نے بھی لوٹی رقم واپس کی تھی جبکہ خدمات اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے 8افسران کی کرسیاں بھی خالی ہوں گی، محکمہ زراعت اور سپلائی اینڈ انٹر پرائززڈیپارٹمنٹ کے ایک، ایک افسر کو بھی گھر جانا ہو گا۔لوٹی گئی دولت نیب کو واپس کرنے والے کرپٹ افسران کی فہرست چیف سیکرٹری سندھ نے حلف نامے کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button