تازہ ترین

جماعت اسلامی نے گراس لیول سے اٹھا کر لوگوں کو قیادت کے منصب تک پہنچایا ہے۔ جماعت اسلامی کے تربیتی نظام کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی عوامی قوت بن کر سامنے آئے گی ۔ جماعت اسلامی نے گراس لیول سے اٹھا کر لوگوں کو قیادت کے منصب تک پہنچایا ہے۔ جماعت اسلامی کے تربیتی نظام کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ۔ مختلف ادوار میں جماعت اسلامی کے سینکڑوں نمائندے قومی وصوبائی اسمبلیوں ، سینیٹ اور مقامی حکومتوں میں پہنچے مگر کسی کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے عوام کو بے داغ قیادت دے سکتی ہے ۔وہ گانشال بالا دیر میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ شمولیتی اجتماع سے چیف آف کوہستان ممبرصوبائی اسمبلی محمد علی ، امیر جماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ ایڈووکیٹ ،ضلعی ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر 300 سے زائد افراد نے پی پی پی ،اے این پی اور پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جس میں بادشاہ رحمان ، سردار خان ، عمر خان اور گل نواز خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت شامل ہیں ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام اب کرپشن اور کرپٹ ٹولے سے نجات اور ملک میں دیانتدار قیادت چاہتے ہیں ۔ موجودہ اور سابقہ حکمران ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ہیں جو پارٹیاں اور جھنڈے بد ل بدل کر اقتدار میں آتے اور قومی دولت لوٹتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں امن کا قیام اور قانون کی حکمرانی چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ڈنڈے اور بندوق کے زور پر نہیں ، عوام کی تائید سے تبدیلی لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی نے تحریک چلائی اور اسے منطقی انجام تک بھی ہم ہی پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ دیر بالا کی ترقی ہمارا عزم ہے اور پورے صوبے میں مثالی ضلع بنائیں گے جس کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دیر کے عوام کو کبھی مایو س نہیں کرے گی اور آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ترقیاتی منصوبوں کو تسلسل دیں گے ۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button