تازہ ترین

پاکستان میں ووٹروں کی کل تعداد کتنی ہے؟کتنے مرد اور کتنی خواتین ہیں؟ حیرت انگیز تفصیلات جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی فہرستوں میں درج مرد رائے دہندگان کی کل تعداد 5 کروڑ 45 لاکھ 98 ہزار 173 ہے جبکہ خواتین رائے دہندگان کی کل تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 24 ہزار 418 ہے اور رائے دہندگان کی کل تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 22 ہزار 591 ہے۔ ملک بھر میں 18 سے 25 سال کےرائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 96 ہزار 131 ہے، 26 سے 35 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 2 کروڑ 76 لاکھ 94 ہزار 545 ہے، 36 سے 45 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 2 کروڑ 3 لاکھ 28 ہزار 49 ہے، 46 سے 55 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 46 ہزار 980 ہے، 56 سے 65 سال کے رائے دہندگان کی تعداد 98 لاکھ 98 ہزار 66 ہے اور 65 سال سے زائد عمر کے رائے دہندگان کیb تعداد 95 لاکھ 58 ہزار 820 ہے۔تمام اضلاع میں درج رائے دہندگان کے اعدادوشمار الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button