تازہ ترین

شہباز شریف میٹرو بس اور ٹرین بناتےرہے اورپرویز خٹک چپکے سے ایسا کام کر گئے کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں آن لائن ہیلتھ سینٹر’’ای علاج‘‘قائم، اب مریضوں کیلئے ماہرمعالج انٹرنیٹ پر دستیاب ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدام کرتے ہوئے مریضوں کی سہولت کیلئے آن لائن ہیلتھ سینٹر ’’ای علاج‘‘قائم کر دیا ہے جہاں مریضوں کے لیے ماہرین معالجین علاج معالجے کے لیے انٹر نیٹ پر دستیاب ہوں گے۔ابتدائی طور پر ’’ای علاج‘‘سینٹر ضلع مانسہرہ میں متعارف کروایا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد دور دراز کے علاقوں میں مقیم افراد کو ان کے نزدیکی علاقے پر ہی علاج کی سہولیات مہیا کرنا ہے تاکہ شہروں میں قائم اسپتالمیں رش کم ہوسکے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ای علاج‘‘ سینٹر میں ماہر امراض قلب، کان، ناک اور حلق،اور ماراض زچہ و بچہ صبح 9 سے دوپہر دو بجے تک طبی مشورے دینے فراہم کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ یہ سینٹر ایک تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کے ذریعے پشاور میں بیٹھے ہوئے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے رابطے میں ہوگا جو انٹرنیٹ کے ذریعے مریض کی کیفیت جاننے کے بعد سینٹر میں موجود اسٹاف کو علاج سے متعلق ہدایت دیتے رہیں گے۔صوبائی وزیر صحت کے پی کے شہرام خان نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں موجود ہر بنیادی صحت کے مراکز میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی دستیابی بہت مشکل امر ہے چنانچہ مریضوں کی کثیر تعداد شہروں کی جانب رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مراکز صحت میں رش بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ای علاج‘‘ سینٹر میں آنے والے مریضوں کا رابطہ پشاور میں موجود ماہر معالجین سے بہ ذریعہ انٹرنیٹ کرایا جائے گا اور وہ مریضوں سےویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفت و شنید کر کے علاج تجویز کردیا کریں گے جب کہ اس میں معاونت فراہم کرنے کے لیے سینٹر میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button