تازہ ترینکھیل

کیسو جشن بہاران فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر۔کیسو دروش نے درگندیزی دروش کو ہراکر فائنل جیت لیا،ایم پی اے سلیم خان مہمان

چترال(آوازنیوز)گذشتہ روزکیسو میں جشن بہاران فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہوا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے سلیم خان تھے۔مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا۔میچ انتہائی دلچسپ رہا سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیسو دروش فٹ بال ٹیم نے درگندیزی فٹ ٹیم دروش کو ایک کے مقابلے صفر گول سے ہراکر فائنل میچ جیت لیا۔مہمان خصوصی ایم پی سلیم خان نے جیتے والے ٹیم کے لئے نقددس ہزار،ہارنے والے ٹیم کے لئے پانج ہزار اور منتظمین فٹ بال ٹورنمنٹ کے لئے پندرہ ہزار روپے کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی۔اس سے قبل ایم پی اے جب کیسو پہنچے تو علاقے کے عمائدین نے اُن کاپُرتپاک استقبال کیا۔مہتر ژاؤ امین دستگیر کے گھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے کہا کہ علاقے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔اُنہوں نے کیسو گول کے درمیان پُل کے مرمت کے لئے 5لاکھ روپے کی منظوری دے دی ۔کیسو گول سڑک کے لئے 8لاکھ روپے مختص کیے ۔گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو ہائی کرنے کی یقین دہانی کی اور ساتھ ہی گورنمنٹ مکتب سکول کیسو کوڑ کو پرائمری سکول بنانے کے لئے بھی یقین دہانی کی۔اس موقع پر مہتر ژاؤ امین دستگیر،مہتر ژاؤ محمود دستگیر ،شہزادہ خلیل ،ویلج ناظمین ،کونسلرز،یوتھ ممبر،سابق ناظم دل نوازاورعلاقے کے دیگر معتبرات موجودتھے۔ اس کے بعد سلیم خان نے کیسو پائین اورکیسو گولدہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے زیرنگرانی 1کروڑ76لاکھ39ہزار روپے لاگت سے بننے والی واٹر اسکیم کا بھی افتتاح کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button