82

سیدنا صدیق اکبرکانفرنس منانے کا مقصد اُن عظیم ہستیوں کے بارے میں اپنی نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ہے۔صحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیا اور اخرت میں فلاح پا سکتے ہیں۔ مقرریں

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) اہل سنت و الجماعت چترال کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں سیدنا صدیق اکبر کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت جماعت کے سرپرست اعلٰی مولانا سراج احمد نے کی اور مہمان خصوصی جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر اور چترال ون کے ناظم مولانا جمشید احمد تھے جبکہ سٹیج سکریٹری کے فرائض مولانا حاجی اکبر نے انجام دی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی جامع مسجد چترال، مولانا اسرار الدین الہلال ،محمد کوثر ایڈوکیٹ PMLn،مولانا عبد الخالق رحمانی،مولانا افتخار حسین جنرل سکریٹری پاکستان راہ حق پارٹی ،مولانا اشرف خان پاکستان راہ حق پارٹی سب ڈویژن مستوج نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبرکانفرنس منانے کا مقصد اُن عظیم ہستیوں کے بارے میں اپنی نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ہے۔صحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیا اور اخرت میں فلاح پا سکتے ہیں۔جب تک ہمارے دلوں میں صحابہ کرامؓ کی محبت نہ ہوگی ہمارا کامل نہیں ہوگا۔یہ وہی ہستیان ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ میں اُن سے راضی ہوں اور وہ مجھ سے راضی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ رسول خدا حضرت محمد مصطفٰیﷺ کے سچے عاشق اُن کے راز دان اور یار غار تھے حضور پاک ﷺکے وصال کے وقت جب صحابہ کرامؓایک بہت بڑے آزمائش سے دوچار تھے تو سیدنا ابوبکر صدیقؓنے اُنہیں سنبھالا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ابوکر صدیقؓ نے گھر کا سارا سامان اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہوئے حضور پاک ﷺ کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے یہ تاریخی جملہ کہا کہ میرے اور میرے گھر والوں کے لئے اللہ اور اُس کے رسول کافی ہیں۔مقرریں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کی زندگیان ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔اس موقع پر مفتی حسن الدین اور مولانا مطیع الرحمن نے نعت اور نظم پیش کی۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں