صحت

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں اور اس سے نجات چاہتے ہیں تو چھوڑیں ورزشیں اور ڈائٹنگ ، بس اپنی ناک بند کرلیں سائنسدانوں نے حیرت انگیز طریقہ بتا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے کا شکار افراد کیلئے اب ماہرین نے ایسا حیرت انگیز طریقہ بتا دیا ہے کہ اس میں نہ موٹے افراد کو موٹاپے سے نجات کیلئے تھکادینی والی ورزشوں سے گزرنا پڑے گا اور نہ ہیڈائٹنگ کی ضرورت ہو گی۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ کھانے کی خوشبو انسان میں موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ اگر انسان کی سونگھنے کی حس معطل کر دی جائے تو وہ انتہائی آسانی سے، بغیر ورزش اور ڈائٹنگ کیے، موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے۔ ان میں سے کچھ چوہوں کی سونگھنے کی حس ختم کر دی گئی تھی۔ انہوں نے چوہوں کے دونوں گروپوں کو یکساں خوراک دی۔ کچھ دنوں بعد انہوں نے دیکھا کہ جو چوہے سونگھ سکتے تھے ان کا وزن تیزی سے بڑھ رہا تھا۔ اس کے برعکس جن کی سونگھنے کی صلاحیت ختم کر دی گئی تھی ان کا وزن جوں کا توں تھا یا اس میں بہت کم اضافہ ہوا تھا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر اینڈریو ڈیلین کا کہنا تھا کہ انسانوں میں بھی موٹاپے کے شکار افراد کےان خلیات جو سونگھنے کی صلاحیت کیلئے کام کرتے ہیں کی نشوونما صرف 6ماہ کے لیے روک دی جائے تو موٹاپے سے چھٹکارہ انتہائی آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button