صحت

توند ختم کرنے کا آسان طریقہ،بس روزانہ 2منٹ یہ کام کر یں اور پھر کمال دیکھیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آ ج کل کے دور میں  توند کا مسئلہ بڑھتا ہی جارہا ہے ہے، ہزاروں، لاکھوں افراد کو اس پریشانی کا سامنا ہے۔اب ایک ایسی ورزش سامنے آئی ہے جسے کر کے آپ اپنی توند میں حیران کن حد تک کمی لاسکتے ہیں۔اس طریقہ کار کو اپنا کر ایک معروف جاپانی اداکار نے چند ماہ کے اندر اپنا وزن 13 کلو گرام کم کیا جبکہ پیٹ اور کمر کے گرد چربی کو 12 سینٹی میٹر تک گھٹا دیا۔ اور اچھی بات یہ ہے کہ اس ورزش کے لیےدن میں صرف دو سے دس منٹ چاہئے ہوتے ہیں۔اس ورزش کو کرنے کے لیے سیدھا کھڑے ہوں اور ایک پیر کو آگے جبکہ دوسرے کو پیچھے کی جانب رکھیں، جیسے چلتے ہوئے ہوتا ہے۔ اب کولہوں کو اکڑا کر جسمانی وزن پچھلے پیر میں منتقل کردیں۔ اس کے بعد آہستگی سے تین سیکنڈ تک سانس کو اندر کھینچیں جب کہ اپنے ہاتھوں کو سر سے اوپر اٹھالیں۔اس کے بعد 7 سیکنڈ تک سانس کو باہر نکالیں جس کے دوران جسمانی مسلز کو اکڑا لیں۔طبی ماہرین کے مطابق سانس کی ورزشیں جسمانی وزن میں کمی کے لیے موثر ثابت ہوتی ہیں کیونکہ چربی آکسیجن، کاربن اور ہائیڈروجن پر مشتمل ہوتی ہے ۔ جب سانس کے ذریعے آکسیجن چربی کے خلیات تک پہنچتی ہے تو وہ اسے مختلف اجزاءمیں تقسیم کردیتی ہے، یعنی جتنی آکسیجن جسم استعمال کرے گا، اتنا ہی چربی جلے گی ۔آپ بھی یہ ورزش آج ہی شروع کر دیں ،چند دن کے اندر اندر آپ اپنے اندر حیران کن تبدیلی محسوس کرینگ
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button