Uncategorizedتازہ ترین

تیسری مرتبہ الحاج عید الحسین اے این پی ضلع لوئر چترال کےصدر منتخب

 چترال(آواز چترال ۔نیوز)چترال ۔اتوار عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال لوئر کا اجلاس زیر صدارت چئیرمین الیکشن کمیشن ضلع چترال لوئر سید عباس جان سید آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔جلاس کا باقاعدہ آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔اجلاس میں ممبرشب حاصل کرنے والے کونسلرز کے علاوہ صوبائی کونسل ممبرز،سابقہ و موجودہ عہدہ داران، سینئر رہنماوں سمیت کثیر تعداد میں وورکروں نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکا اجلاس نے متفقہ طور پرمسلسل تیسری مرتبہ الحاج عید الحسین پر اعتماد کا اظہار کر کے صدر جبکہ سید شوکت جان کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔دیگر تحصیلوں کے لئے کابینہ کا اعلان تحصیلوں کے ووکروں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی و مرکزی قیادت سے صوبائی و مرکزی کونسل کے ممبران کی تعداد بھی بڑھانے پر زور دی گئی۔اجلاس میں متققہ طور پر سفارشات چئیرمین الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی اور چئیرمین الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا۔آخر میں نو منتخب صدرو جنرل سیکرٹری نے شرکا کا اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button