Uncategorizedتازہ ترین

چترال بازار میں بعض دکاندار غیر قانونی طور پر پرنٹنگ پریس کاکام کرنے میں مصروف ہیں

چترال (نمائندہ آوازچتر) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال شہروزمفتی نے منگل کے روز چترال شہر میں متعدد دکانوں کو سیل کردیا جوکہ مبینہ طور پر بغیر کسی رجسٹریشن کے پرنٹنگ، اسٹامپ سازی اور اس سے متعلقہ کام کرنے میں ملوث تھے جس کے لئے محکمہ اطلاعات سے ڈیکلریشن حاصل کرنا لازمی ہوتاہے۔ شہروز مفتی نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ انہیں ایک عرصے سے اطلاع مل رہی تھی کہ چترال بازار میں بعض دکاندار غیر قانونی طور پر پرنٹنگ پریس کاکام کرنے میں مصروف ہیں اور یہاں تک کہ سرکاری اسٹامپ بھی بناتے ہیں جبکہ کئی ایک افغان پاسپورٹ کی تیاری اور دوسرے سرکاری کاغذات اور کارڈز جعلی طور پر بنارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ انہوں نے کاروائلی کے طور ان دکانداروں کو غیر قانونی پرنٹنگ کے کام میں ملوث پایا جس پر ان کے دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان دکانوں کو مناسب ضمانت پر ڈی سیل کرکے انہیں تمام قانونی تقاضے پورا کرنے کے لئے وقت دیا جائے گا جس سے پہلے وہ کسی بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے کیونکہ پرنٹنگ کاکام ریگولیشن اور ضابطے کے ماتحت کیا جاتا ہے جوکہ حساسیت رکھتی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button