تازہ ترین

آۓ روز چترال پھستی روڈ میں کوئ نہ کوئ ناخوشگوار واقعہ پیش ہو رہےہیں

چترال(آواز چترال رپورٹ)آۓ روز چترال پھستی روڈ میں کوئ نہ کوئ ناخوشگوار واقعہ پیش ہو رہے گزشتہ چند د ن کے اندر ہی تین مرتبہ پھستی روڈ میں سواری کے گاڑی ایکسیڈنٹ ہوۓ جس میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوۓ۔ اج بھی بدقسمتی سے اسی روڈ پہ ایک مرتبہ پھر انتہائ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے اور ایک بھائ انتہائ زیادہ زخمی ہوا ہے۔ افسوس ضلعی انتظامیہ متعلقہ ادارے خاموش بیٹھے ہیں۔ ہم علاقہ پھستی کے عوام بحثیت اس ملک کے شہری اپنے صوبائ و مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اسکی فوری نوٹس لی جاۓ اور علاقے کی اس ناگفتہ اور انتہائ خطرناک روڈ کو فوری کشادہ کر کے لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جاۓ تاکہ مزید یہاں کوئ ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوں۔ اس ضمن میں ہم ضلعی انتظامیہ خاص کر ڈپٹی کمشنر صاحب سے بھی دوبارہ التجا کرتے ہیں کہ ہمارے حال پہ تھوڑا رحم کریں اور متعلقہ اداروں کو فوری حکم دیں اور ہمارے اس دور آفتادہ اور انتہائ پسماندہ علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کروائ جاۓ۔ اور جو حال ہی میں ایکسیڈنٹ پہ وفات پا چکے ہیں اور جو زخمی ہیں انھیں بھی کمپنسیشن دی جاۓ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button