تازہ ترینکاروبار

چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان  کیلۓ الوداعی ظہرانہ کا اہتمام

چترال( آواز چترال)چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان  کیلۓ الوداعی ظہرانہ کا اہتمام گیا۔ بطور ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے جس طرح ایمانداری محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی ادا کی اس پر انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چترال کو پہلا ایسا آفسر ملا تھا جو انتہائ قابل ایماندار شریف النفس انسان تھا، ہمیشہ ہنستے اور لوگوں کے ساتھ ہمیشہ گھل ملنے اور گپ شپ کی وجہ سے چترال میں انکو بہت زیادہ عوامی پذیرائ حاصل تھی۔ کسی میں بھی فرق محسوس نہیں کرتا تھا سبکو ایک نظر سے دیکھتا تھا اور انکی آفس ہر وقت پبلک کیلۓ کھلا رہتا تھا جہاں بھی جو بھی ایشو ہو اسی وقت خود پہنچ جاتا تھا غرور اور تکبر نام کی چیز اسکے قریب سے بھی نہیں گزری. محمد عمران خان صاحب انتہائ یار باش زندہ دل اور سادہ مزاج کا بندہ تھا۔ انھیں چترال کے لوگوں سے یہاں کے ماحول رسم رواج سے گہری لگاؤ اور محبت تھی۔ چترال اور چترال کے عوام کیلۓ ڈی سی  نے اپنے تاثرات میں کہا کہ میرے والدین کے بعد جس نے مجھے اتنی عزت اور محبت دی وہ چترال کے عوام ہیں چترال کے ساتھ میرا ایک رشتہ جڑ گیا جو کبھی ختم نہ ہو گا اور جو مجھ سے آگے بھی جو ہو سکا میں انشااللہ اپنے علاقے سوات سے بھی بڑھ کر چترال کیلۓ خدمت کروں گا۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے چترال جیسے دور آفتادہ اور پسماندہ علاقے کیلۓ چترال چمبر آف کامرس کے خدمات محنت اور کاوشوں کی بھی کھل کر تعریف کی۔ آخر میں مہمان کو چترال چمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سووینئیر پیش کر کے رخصت کی گئ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button