تازہ ترینمضامین

تریچمیر فیسٹیول… تحریر. : رحمت عزیز خان

معتبر ذرایع سے معلوم ہوتا ہے کہ گورنمنٹ اور محکمہ ٹورزم اس سال تریچمر فیسٹیول منانے کےلئے آمادگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ یہ میرے لئے بہت خوشی کا مقام ہے کہ میں نے اویر آن اور بیریشون کی ٹورسٹ اہمیت کو چترال ٹائمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے گزشتہ دو تین سالوں سے ہائیلائٹ کرتا رہا۔ پہلے یہ ٹورسٹ سائٹ گورنمنٹ اور محکمہ ٹورزم کی نظروں سے اوجھل رہا تھا ۔ میں نے اپنی تحریروں میں گورنمنٹ اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ سے بیریشون اویر آن میں تریچمیر فیسٹیویل کے نام سے کوئی ایوینٹ منانے کی تجویز پیش کیا تھا۔ اب یہ اسی تریچمر فیسٹیول کے نام سے میری اس تجویز کی منظوری ہوچکی ہے۔ اس لئے یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ تریچمر فیسٹیول کا میں نے نام رکھا اور اس کو گورنمنٹ اور محکمہ ٹورزم کے نوٹس میں لانے کا کریڈٹ بھی حاصل کیابیریشون اویر آن تریچمر فیسٹیول منانے کےلئے بہت بڑی ٹورسٹ سائٹ ہے۔ اس کی اہمیت میں نے بہت پہلے ہی محسوس کر چکا تھا۔ کہ اس علاقے میں ٹورسٹ کی دلچسپی کے قدرتی سامان بہت ذیادہ ڈائیورسٹی کے ساتھ موجود ہیں۔اویر آن میں واقع بیریشون ایک وسیع ہموار سبزہ زار اور دنیا کا بلند ترین گراؤنڈ ہے۔ اس گراؤنڈ میں زمانہ قدیم سے اویر اور کریم آباد کے درمیاں سال میں دو تین مرتبہ کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ ان کھیلوں میں پولو، گدھا پولو، رساکشی اور فٹبال کھیلے جاتے رہے ہیں۔ چترال کے ریاستی دور میں مہتر چترال بھی سالانہ یہاں تشریف رکھتے تھے۔

بیریشون سطح سمندر سے چودہ ہزار تین سو فٹ بلندی پر بلکل تریچمر کے دامن میں واقع ہے۔ یہاں سے مختلف قدرتی مناظر دور دور تک نظر اتی ہیں۔ بیریشون کے سامنے تریچمر کی بلند چوٹی چترال کے تمام بلند پہاڑوں پر اپنی عظمت جمائے کھڑی ہے۔ بیریشون سے تریچمر کے نظارے کے ساتھ ساتھ
ہندو کش اور ہندو راج پہاڑی سلسلے جنوب اور شمال مشرق کی طرف حد نظر تک دکھائی دیتی ہیں۔بیریشون اور اس کے آس پاس اویر آن اور اوژور آن میں ہزاروں اقسام کے دلکش الپائن پھول قدرتی کیاریوں میں کھلتے ہیں۔اسی علاقے میں میڈیسنل بوٹانیکل پلانٹس اور سبزیاں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔ اویر آن اور اوژور آن میں پتھروں پر کندہ شدہ مختلف جانوروں کی تصویریں قدیم زبانوں میں لکھائی جگہ جگہ ملتے ہیں۔اس کے علاوہ دنیا کی قدیم تاریخ، میسو ذوئیک اور اینو ذوئیک دور کے جانوروں کے فاسلز بھی بکثرت ملتے ہیں۔بیریشون اور اویر آن کا فضاء پر سکون اور انسان دوست ہے۔ دنیا کی اس بلند ترین قدرتی گراؤنڈ میں لاکھوں لوگوں کو اکھٹا کیا جا سکتا ہے۔

بیریشون گراؤنڈ تک پہنچنے کے تین راستے ہیں۔ ایک جیپ ایبل روڈ وادی اویر سے ہوکر جاتا ہے جو مشہور پکنیک سائٹ گول غاری تک جاتی ہے۔گول غاری سے اویر آن کے ٹریکینک روٹ کے ذریعے دو سے تین گھنٹے کی مسافت سے بیریشون گراؤنڈ پہنچا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف کریم آباد کے آخری گاؤں کیار سوسوم سے چار گھنٹے کی مسافت سے ٹریکینگ روٹ کے ذریعے بیریشون پہنچ سکتے ہیں۔ جبکہ ایک راستہ پریئت سے پھستی کو جاتا ہے وہاں سے بھی ٹریکنگ روٹ بیریشون کو جاتا ہے۔اگر کوئی ٹورسٹ وادی اویر سے ہوکر اویر آن کے ٹریکنگ روٹ سے بیریشون آئے اور پھر اوژور آن کے ٹریکنگ روٹ کے ذریعے وادی کریم آباد سے ہوکر واپس چلا جائے تو وہ اس دلکش ٹورسٹ مقام کو مکمل طور پر ایکسپلور کرے گا یعنی اویر کی طرف سے بیریشون پہنچنا آسان ہے اور جاتے ہوئے سوسوم سے جانا آسان ہے۔ مرضی ہے کوئی ایک طرف سے آئے اور دوسری طرف سے چلے جائے تو وادی اویر اور وادی کریم آباد کی خوبصورتی کا بھرپور لطف اٹھایا سکتا ہےیہ وہ دلچسپ اور دلکش ٹورسٹ مقام ہے جہاں ہر قسم کے لوگوں کے دلچسپی کے قدرتی سامان یہاں موجود ہیں۔ مثال کے طور پر ریسرچرز جغرافیہ باٹنی جیالوجی آثار قدیمہ پیلیئنٹالوجی اور تاریخ کے پروفیسرز اور سٹوڈینٹس تریچمر فیسٹیول میں شرکت کے ساتھ مطالعاتی ٹور اور رسرچ ورکس سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔اس کے علاؤہ کھلاڑی تماشائی گلیشیر اور پہاڑوں پر چڑھنے والے اور قدرتی ماحول سے دلچسپی لینے والے الغرض ہر قسم کے ٹورسٹ یہاں آسکتے ہیں۔ البتہ بہت بوڑھے اس بلندی پر آنا مشکل ہے۔

تریچمر فیسٹیول منانے کےلئے پندرہ جولائی سے دس اگست موزوں سیزن ہے۔یہ وہ ٹورسٹ مقام ہے۔ یہاں دنیا کے بہت سے ملکوں سے ٹورسٹ بہت شوق سے آئیں گے۔ اس سے نہ صرف چترال کی ترقی ممکن ہوگی بلکہ پاکستان کی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔ صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ گورنمنٹ بیریشون میں تریچمر فیسٹیول منانے کےلئے ابھی سے کمر بستہ ہوکر انتظامات کرکے اس فیسٹیول کو کامیاب بنائے۔علاقہ اویر کے نو جوان تنظیمات اس سال بیریشون اویر آن میں مقامی طور پر تریچمیر فیسٹیول کریم آباد اور لوٹ اویر کے درمیاں منانے کےلئے تیاری کر رہے ہیں۔تریچمیر فیسٹیول منانے کا دوسرا اوپشین تریچمیر بیس کیمپ شوکھور شال وادی تریچمیر ہے۔یہ دونوں مقام تریچمیر فیسٹیول منانے کےلئے سبسے موزوں سائٹ ہیں۔ تریچمیر کے دامن میں لوٹ کوہ سے ریچ تک کا علاقہ پھیلا ہوا ہے۔ان میں مرکزی حیثیث وادی اویر ہی کو حاصل ہ

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button