تازہ ترینمضامین

لال عبد الرحمن ۔المعروف ممبر لال۔…تحریر ۔۔یوسف زیب

آپ رضا خیل قبیلے کے سرمست خان شاخ سے تعلق رکھتے ہیں ۔آپ کے والد کا نام کائکاوس خان لال ہے۔کائیکاوس خان لال ولایت خان بن سرمست خان لال کا بیٹا تھا ۔ لال کائکاؤس خان اپنے دور کے مشہور گھڑ سواراور پولو کھلاڑی تھے۔ ممبر لال 1948ء کو مروئے دشمناندور میں پیدا ہوئے۔آپ نے سٹیٹ پرائمری سکول مروئے سے پانچویں تک تعلیم حاصل کی ۔اس کے بعد کاروبار کرنے کی غرض سے گلگت (یسین ) میں تقریبا سات سال گزارے ۔گلگت سے واپسی پر مقامی حکومتوں کے الیکشن میں حصہ لیکر ممبر منتخب ہوا ۔تو عوام نے آپ کو ممبر کا لقب دیا ۔آپ ممبر لال نام سے جانے جاتے ہیں ۔

ہیں لوگ وہیں جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے۔
درجہ بالا شعر کے بقول آپ سماجی خدمات میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔یونین کونسل کوہ میں آپ اک مقبول عوامی لیڈر ہیں۔آپ دو مرتبہ یونین کونسل کوہ کے ممبر منتخب ہوئے ہیں ۔آپ ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے بھی فعال رکن رہ چکے ہیں۔آپ 1989ء میں پیپلز پارٹی کے دور میں مروئے سے اک وفد کیساتھ محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ وزیر اعظم پاکستان سے اسلام آباد میں جاکر ملاقات کی۔آپ اپنے ممبری کے ادوار میں ہمیشہ عوامی و فلاحی کاموں میں بڑھ کر حصہ لیتے رہے ۔1998 ء کے بجلی بحالی تحریک کا صدر رہے ۔آپ اک معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہیں۔آپ 2008 سے 2013 تک عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل کوہ کے صدر رہے۔اس دور میں آپ کی کوششوں سے مڈل سکول پرئیت کو ہائی سکول کا درجہ دیا گیا۔ آپ 2015’ء کے لوکل باڈیز الیکشن میں حصہ لیکر پرئیت و مروئے ویلچ کونسل کا ناظم رہے۔
آپ کم گو ،خاموش طبع اور فراخ دل انسان ہیں ۔زندگی کی 76 بہاریں دیکھنے کے باوجود آپ اک صحت مند ،تندرست و توانا زندگی گزار رہے ہیں ۔
آپ کے بیٹوں میں جہان لال،گل الرحمن لال(ریٹائر صوبیدار)،ولی الدین لال اور جلیل الرحمان ہیں۔جبکہ عتیق الرحمن اور توفیق الرحمن آپ کے پوتے ہیں۔اس خاندان کے بھتیجوں میں لال غفار الدیں نائب تحصیلدار ،جاوید الرحمن لال ایڈیٹر ان چیف پشاور پولیس میگزین ،جمشید لال اور حاجی بلاءخان ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button