تازہ ترینکھیل

شندور فیسٹول 2024 کو حتمی شکل دینے کے  سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر/ لوئر چترال اور گلگت بلتستان انتظامیہ کے درمیان شندور میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

شندور( زاکرمحمدزخمی سے) شندور فیسٹول2024 کو حتمی شکل دینے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر/ لوئر چترال اور گلگت بلتستان انتظامیہ کے درمیان شندور میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں شندور فیسٹول انتظامیہ چترال اپر/لوئر اور گلگت بلتستان کے ڈپٹی کمشنرز، ارمی کے افسران، ڈسٹرکٹ پولیس افسرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پولو ایسوسیشن کے زمہ دران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کا مقصد اس مہینے کی 28 تاریخ سے شروع ہونے والے بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ یعنی پولو فیسٹیول کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا اور انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔شندور پولو فیسٹیول نہ صرف دو ضلعوں کے درمیان ٹرافی کا حصول ہے بلکہ یہ صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے مابین امن وآشتی ، پیار محبت، رواداری ، بھائی چارہ، اپس کے روایات اور ثقافت میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد سے قومی اور بین الاقوامی سیاح چترال اور گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں صوبوں میں رہنے والے لوگوں کے eco system کو پروموٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔میٹنگ میں سیکورٹی سمیت پولو کھیلاڑیوں کے لئے انتظامات، شائقین پولو اور سیاح حضرات کے لئے رہنے سہنے کا انتظام اور پولوگرائونڈ میں شائقین کے لئے بیٹھنے کے لئے سیڑھیوں کی تعمیر جیسے اہم نکات پر تبصرہ کیا گیا۔میٹنگ میں 28 تاریخ سے شروع ہونے والے جشن شندور 2024 کو حتمی شکل دی گئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button