تازہ ترینکھیل

ڈپٹی کمشنر نے پولو گراونڈ میں جاری کام اور پری شندور پولو ٹورنامنٹ کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

چترال(آوازچترال)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی اور اے سی یو ٹی خلیل اللہ کے ہمراہ چترال پولو گراونڈ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پولو گراونڈ میں جاری کام اور پری شندور پولو ٹورنامنٹ کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔گراونڈ کے دیوار کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ٹورنامنٹ کے حوالے سے انتظامات کو جامع اور موثر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ۔تا کہ شائقین اور سیاحوں کیلۓ بہتر انتظامات کی فراہمی یقینی بنایا جا سکے۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button