تازہ ترینصحت

ین آئی ایچ ریسرچ سنٹرخیبرمیڈیکل کالج پشاورنے چترال میں ذہنی امراض کے بارے میں مطالعے کے سلسلے میں ایک ٹریننگ ورکشاپ

چترال (نمائندہ آوازچترال ) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ا ین آئی ایچ ریسرچ سنٹرخیبرمیڈیکل کالج پشاورنے چترال میں ذہنی امراض کے بارے میں مطالعے کے سلسلے میں ایک ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی ۔اس ٹریننگ کے تحت چترال کے تین یونین کونسل سے 45افرادکوٹریننگ دی گئی ۔ جس کا اہتمام کمیونٹی بیسڈ ویل بینگ ولنٹئیرز تنظیم نے کیا تھا۔ اتوار کے روز منعقدہ ورکشاپ کے سیشن میں لویر چترال کے تین یونین کونسلوں دنین، چترال Iاور چترال IIسے 45افراد نے شرکت کی۔ چترال میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے رحجان اور ذہنی امراض میں مبتلا افرا د میں اضافے کے پیش نظر اس ورکشاپ میں اس بات پر زور دیاگیا کہ ذہنی دباؤ کے شکار افراد کی نشاندہی، انکی بروقت مشاہدہ اور متعلقہ شعبہ بکے افراد کو مدد کے لئے رجوع کرانے کے فرائض نبھانے میں ولنٹئیرز اکلیدی کردار ادا کریں گے۔ پروگرام کے ریسورس پرسن ریسرچ آفیسراین آئی ایچ ریسرچ سنٹرخیبرمیڈیکل کالج پشاورافتاب خان نے اس بات پر زور دیا کہ ذہنی مریض میں مبتلا افراد کی بروقت خبر گیر ی سے انہیں آسانی سے نارمل زندگی کی طرف واپس لائی جاسکتی ہے اور اس مطالعے اور سرگرمی کا مقصد بھی یہی ہے۔ اس پروگرام میں چترال ٹاؤن کے تین یونین کونسلوں کے علاوہ لوٹ کوہ کے تین یونین کونسل گرم چشمہ، ارکاری اور کریم آباد شامل ہیں۔پروگرام کے آخرمیں شرکاء ورکشاپ کوتعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button