تازہ ترینصحت

ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں ایکسرے کی سہولت گزشتہ چار ماہ سے عدم دستیاب ہونے پر تشویش کا اظہار

چترال (نمائندہ آوازچترال) اپر چترال کے معروف سماجی کارکن عبداللہ جان فریادی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں ایکسرے کی سہولت گزشتہ چار ماہ سے عدم دستیاب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی شرمناک ناکامی قرار دیا ہے ۔ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈھائی لاکھ کی آبادی والی اپر چترال کی اس واحد ہسپتال میں ایکسرے روم پر تالا پڑنے کی وجہ ایکسپوز فلم کے کاغذ کا نہ ہونا بتایا جاتا ہے جو کہ اور بھی باعث شرمندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے ابھی تک اعلیٰ حکام کی نوٹس میں یہ بات نہیں لاسکا ہے کیونکہ وہ بار بار مطالبے کے باوجود حکام کو بھیجے گئے خط کی کاپی مہیا کرنے سے انکاری ہے۔عبداللہ جان فریادی نے کہا کہ ایکسرے کے لئے عوام کو یا تو پرائیویٹ لیبارٹری یا چترال شہر جانا پڑ رہا ہے اور مہنگائی وگرانی کے اس دور میں بہت ہی مشکل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی بھی بہت کمی ہے جہاں 53 آسامیوں پر صرف 8 ڈاکٹرز تعینات ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button