Uncategorizedتازہ ترین

جماعت اسلامی چترال کا قافلہ منصورہ میں تربیتی پرگرام میں شرکت کیلئے روانہ ۔

چترال ( آوازچترال نیوز) جماعت اسلامی چترال کا منصورہ تربیتی پروگرام کے لئے قافلہ امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد و قیم جماعت اسلامی چترال لوئیر برادرم وجہیہ الدین کی قیادت

میں لاہور روانہ ہوا ۔ قافلے میں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد شامل ہیں ۔ قافلہ لاہور ( منصورہ ) میں دس روز تک قائدین جماعت ، علماء سے درس قران ، دینی اور سیاسی ذمہ داریوں سے متعلق لیکچرز اور خطابات سنیں گے ۔ اورتربیت حاصل کریں گے ۔ جماعت اسلامی کا یہ تربیتی پروگرام ہر سال منصورہ میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ جس میں چترال سے بڑی تعداد میں جماعت کے اراکین ، متعلقین شامل ہوتےہیں ۔ امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد اور قیم جماعت اسلامی نے لاہور روانگی کےموقع پر میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ حالیہ تربیتی پروگرام میں تقریبا 200 سے زیادہ افراد چترال سے منصورہ روانگی کیلئے تیار ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button