Uncategorizedتازہ ترین

الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کا اپر چترال بونی میں احتجاجی جلسہ ۔

اپر چترال(محمدذ ذاکرزخمی سے) الیکشن کمیشن کے جانبدرانہ فیصلہ کے خلاف آج بونیع اپر چترال میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک ،تحصیل چیرمین موڑکھؤ

تورکھو میر جمشید الدین تحصیل چیرم,ین مستوج سردار حکیم  اور دوسرے عہدہ داروں نے شرکت کی جلسہ میں شریک کارکنوں نے الیکشن کمیشن اور امپورٹیڈ حکومت نامنظور کے نعرے کے ساتھ ٹائر جلا کر احتجاج ریکارڈ کی بعد میں خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک انصاف اپر شہزادہ سکندر الملک ،سابق چیرمین فضل الرحمٰن ،تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم ،تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھوو میر جمشید الدین الیکشن کمیشن کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے جانبدرانہ فیصلہ قرار دی اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر ہر قسم کے قربانی دینے کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی محبت پاکستانی عوام کے دلوں میں بسی ہے عوام اور عمران خان کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا اب مشکل نہیں ناممکن ہے۔اپ پر امن احتجاج ختم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عمران خان کی کال پر بھر پور احتجاج کی جائیگی اور کسی بھی قربانی دینے کے لیے تحریک انصاف کے ورکر تیاررہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button