Uncategorized

عمران خان کے حکم پر سابق ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں قید کردیا گیا تھا اور اپنی بات منوانے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا

اسلام آباد(آوازچترال نیوز) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ہیکر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتائے گئے واقعے کی تصدیق کردی۔ہیکر نے کہا تھا کہ عمران خان کے حکم پر سابق ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں قید کردیا گیا تھا اور اپنی بات منوانے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔بشیر میمن نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پر انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا، ان کا جواب اتنا سخت تھا کہ بس گالی دینے کی نوبت رہ گئی تھی۔بشیر میمن نے کہا کہ ان کا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں باتھ روم میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا، اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو۔ہیکر نے اس واقعے کے علاوہ بھی بہت ساری باتیں کل اپنی ٹوئٹ میں کیں لیکن اب تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی،بعد میں ہیکر نے اپنی ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button