پاکستان کی75وی یوم آزادی چترال سکاؤٹس کے زیراہتمام چترال بھر انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا
چترال(نمائندہآوازچترال)پاکستان کی75وی یوم آزادی چترال سکاؤٹس کے زیراہتمام چترال بھر انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا۔ہیڈکوارٹرچترال سکاوٹس کے ایف سی پی ایس میں ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔ا
س پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سمیع زمان خان تھے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور ایف سی پی ایس کے بچوں نے مختلف تقاریر،خاکے،ملے نغمے اور ثقافتی رقص بھی پیش کیے۔اس پروقار تقریب میں ایف سی پی ایس کے بچے اور ان کے والدین کے علاوہ لینگ لینڈ سکول کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور پروگرام کے آخر میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے پروگرام میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئیے۔
جشن آزادی کے حوالے سے 141ونگ چترال سکاؤٹس کے زیر اہتمام مستوج چنار گراونڈ،186ونگ رام ران اور143ونگ اُرسون میں پروقار تقریب منعقد ہوئے۔ جن میں طلباء طالبات نے رنگارنگ پروگرامات کے ذریعے اس دن کی اہمیت اور آزادی کے لئے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عہد کا اظہار کیا
کہ وطن کو ناقابل تسخیر قوت اور طاقت بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ارسون اور رام ران ارندو میں مقامی لوگوں اور چترال سکاوٹس کے پنشنروں کے درمیاں کھیلو ں کے مختلف مقابلے منعقد ہوئے جن میں لوگوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
اس دن کے حوالے سے چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹرز اور ونگ ہیڈ کوارٹرز میں بڑا کھانا کا بھی اہتمام کیا گیا۔