Uncategorizedتازہ ترین

عمران خان کی دیوانی سپورٹر لاہور سے موٹرسائیکل پر بنی گالہ پہنچ گئی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) سوشل میڈیا پر ملکہ نامی 20 سالہ لڑکی کی ویڈیو وائرل ہے جس نے عمران خان سے ملنے کے لیے لاہور سے بنی گالہ تک کا سینکڑوں کلومیٹر سفر بائیک پر طے کیا۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ملکہ نے بتایا کہ اسے لاہور سے بنی گالہ بائیک پر پہنچنے میں ایک دن کا وقت لگا۔ ملکہ کے مطابق وہ بچپن سے ہی عمران خان کی سپورٹر ہے اور عمران خان کی ہر کال پر ان کے دھرنوں میں شریک ہوتی ہے، آزادی مارچ میں دیگر کارکنان کے ہمراہ اس نے ہر مشکل کو برداشت کیا لیکن بنی گالہ پہنچنے کے باوجود تاحال عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی ہے۔ ملکہ کے مطابق ملاقات کے حوالے سے عمران خان کے پرسنل سیکرٹری نے انہیں کہا  کہ آپ رات کے وقت بنی گالہ سے چلی جائیں، کل صبح عمران خان سے ان کی ملاقات کروادی جائے گی لیکن اس کے باوجود ملاقات  نہیں کرائی گئی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے پہلے والدین کی جانب سے بائیک پر بنی گالہ پہنچنے کی اجازت نہیں ملی تھی لیکن اس نے ضد کرکے والدین سے اجازت لی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button