Uncategorizedتازہ ترین

فوری الیکشن یا سخت معاشی فیصلے، وزیراعظم نے مشاورت کیلئے اتحادیوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

 اسلام آباد:( آوازچترال) وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس  منگل کو بلالیا ہے جس میں فوری الیکشن یا سخت معاشی فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس منگل کو ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دوآپشن رکھے جائیں گے، یا تو فوری الیکشن کرائے جائیں یاسخت فیصلے کیے جائیں، تمام اتحادی جماعتوں سے ان دو آپشنز پر رائے لی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں ہوئے فیصلوں سے متعلق اتحادیوں کو اعتماد میں لینا شروع کردیا ہے۔  وزیرعظم شہبازشریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری اورایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے اتحادیوں کو ساتھ لے کے چلوں گا۔  بعد ازں وزیرعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی معاشی سیاسی داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کو دورہ لندن، نواز شریف سے ملاقات میں ہوئے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جبکہ آئندہ بھی ساتھ چلنے اور مشترکہ فیصلہ سازی پر اتفاق کیا گیا۔جبکہ ایم کیو ایم نے ملک میں فوری انتخابات کی حمایت اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم رہنماؤں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت اس وقت فوری انتخابات کی حمایت اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک ہفتہ میں ہوسکتی ہیں، ہمارے پاس دو آپشن تھے اعتماد یا عدم اعتماد۔ ایم کیو ایم ہمیشہ سے بطور جماعت جمہوریت کی قائل رہی ہے لیکن اب تک سمجھ نہیں آرہی بجٹ کون بنائے گا،

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button