Uncategorizedتازہ ترینشعروشاعری

چترال میں آرٹس کونسل کے قیام کے مطالبے پر شوکت یوسف زئی نے یقین دہانی کرائی

اسلام آباد (  آواز چترال) گزشتہ دنوں گلگت بلتستان اور چترال کے کاروباری و ثقافتی تنظیموں کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ ایکسپو کے مقام پر انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال کے جنرل سیکرٹری انصار الہی نے دیگر شخصیات کے ہمراہ صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسف زئی سے ملاقات کیں۔ ملاقات میں معروف شاعر علاؤ الدین عرفی، سینئر صحافی محمد علی مجاہد، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبداللطیف، سی ای او چمرکھن شجاعت علی بہادر اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ انجمن ترقی کھوار حلقہ کھوار کے جنرل سیکرٹری انصار الہی کی جانب سے پیش کردہ چترال میں آرٹس کونسل کے قیام کے مطالبے پر شوکت یوسف زئی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ چترال میں آرٹس کونسل کےلئے بھرپور تعاون کریں گے اور آئندہ بجٹ میں اس کےلئے باقاعدہ فنڈ رکھا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ چترال کے لکھاری اور شعراء انتہائی نفیس لوگ ہیں اور ان کےلئے ایک علیحدہ آرٹس کونسل کا ہونا ازحد ضروری ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button