Uncategorizedتازہ ترینکاروبار

چترال میں قائم ہونے والی اکنامک زون سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے ذیادہ پلاٹ حاصل کرکے انڈسٹر ی لگادیں۔۔سرتاج احمد خان

چترال (نمائندہ آوازچترال ) فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے کوارڈینٹر برائے خیبر پختونخوا سرتاج احمد خان نے چترال کے کاروباری حلقوں اور چترال سے باہر ملک کے دوسرے شہروں اور بیرون چترالیوں پر زور دیا ہے کہ وہ چترال؛ی میں قائم ہونے والی اکنامک زون سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے ذیادہ پلاٹ حاصل کرکے انڈسٹر ی لگادیں اور علاقے کو ترقی سے ہمکنار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس اہم تریں بات کا ادراک کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خصوصی دلچسپی کر اس پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنالیا ہے۔ جمعہ کے روز چترال چترال پریس کلب میں خیبر پختونخوا اکنامک زون اتھارٹی کے نمائندوں احتشام اقبال،محمد قریشی اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں محمد وزیر، ڈاکٹر نذیر احمدکے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اکنامک زون کا قیام چترال کی ترقی کی راہ میں ایک سنگ میل ہے جس کے بعد ترقی کی نئی جہتیں متعین ہوں گے کیونکہ یہ گوادر کے بعد معاشی سرگرمیوں کا گڑھ بن جائے گا اور پاکستان کے علاوہ ہمسایہ ممالک چین، تاجکستان اور دوسرے ممالک کے سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن جائے گا اور یہ ملاکنڈ ڈویژن میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کے لئے چترالی عوام وزیر اعلیٰ محمود خان کے خصوصی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے مشیر کریم خان اورصوبائی حکومت کے تمام متعلقہ اداروں کو بھی اس تاریخی پراجیکٹ کو حقیقت کاروپ دینے میں دن رات ایک کیا۔ احتشام اقبال نے کہاکہ یہ اکنامک زون آنے والی چار سال تک ٹیکس فری زون ہے جبکہ چترال کا علاقہ جیمز اور جیولری، معدنیات، قیمتی پتھر، لکڑی اور دوسرے قدرتی وسائل کو گڑھ ہے جنہیں انڈسٹری میں استعمال کئے جاسکتے ہیں اور چترال سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو یہ بات محسوس کرتے ہوئے اس زرین موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ محمدقریشی نے کہاکہ آنے والے دس سالوں میں چترال ترقی کے میدان میں بہت آگے جائے گا۔ا نہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس اکنامک زو ن میں چترالیوں کی طرف سے رسپانس بہت کم ہے اور اب تک معدودے چند افراد نے پلاٹ بک کرائی ہے جن میں مقامی صحافی بشیر حسین آزاد بھی شامل ہے۔ڈاکٹر نذیر احمد اور محمد وزیر نے بھی چترال کے کاروباری حلقوں پر زور دیاکہ وہ اس زرین موقع کو ہرگز کھونے نہ دے اور پلاٹ کی بروقت خریداری کرے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button