Uncategorizedتازہ ترینصحت

اپر چترال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر….اپر چترال انتظامیہ ضابطہ اخلاق اور ہدایات پر عملدرآمد

اپرچترال( ذاکر محمد زخمی) اپر چترال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تاجر برادری بونی کے موجودہ اور سابقہ صدور، سیکریٹری صاحبان اور کابینہ کے دوسرے اراکین نے رضاکارانہ طور پر آج مورخہ 25/1/2021 کو Covid-19 کے ٹیسٹ کا نمونہ دے دیا۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال تاجر برادری کی طرف سے Care is Cure یعنی احتیاط عافیت کے مصداق اٹھائے گئے اس اقدام کو سراہتا ہے۔ کیونکہ کاروباری مقامات میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کا آنا جانا، ملنا جلنا اور نشست برخاست ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اس وائرل بیماری کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button