Uncategorized

وہ ملک جہاں آسمان سے بھنگ کی ’بارش‘ ہوگئی

تل ابیب( آوازچترال) اسرائیل میں گزشتہ روز آسمان سے ’بھنگ‘ کی بارش کر دی گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ کام ایک ایکٹیوسٹ گروپ نے کیا ہے جو اسرائیل میں بھنگ کو قانونی قرار دلوانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گروپ کے کارکنوں نے کئی ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی شہر تل ابیب میں بھنگ کے ہزاروں پیکٹ برسائے۔ بھنگ کے یہ بادل شہر کے مرکزی سکوائر میں زیادہ کھل کر برسے کہ سب سے زیادہ پیکٹ وہیں گرائے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس گروپ کا نام ’گرین ڈرون‘ ہے جس نے شہر میں بھنگ کے پیکٹ برسانے کے بعد اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ”وقت آ چکا ہے۔ یہ کوئی پرندہ ہے؟ یہ کوئی جہاز ہے؟ نہیں، یہ گرین ڈرون ہے جو آپ کو آسمان سے مفت بھنگ بھیج رہا ہے۔“اس واقعے کی منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابین سکوائر میں موجود کچھ لوگ آسمان سے گرنے والے بھنگ کے پیکٹ اٹھاتے ہیں اور پھر وہاں پولیس پہنچ جاتی ہے اور ملنے والے تمام پیکٹ اکٹھے کرکے لے جاتی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button