Uncategorizedبچوں کی آوازتازہ ترین

نانا کا نواسی کو رکھنے سے انکار، والدہ بچی کو شیلٹر ہوم چھوڑ آئی

کراچی ( آوازچترال نیوز) نانا نے نواسی کو رکھنے سے انکار کر دیا جس کے بعد والدہ بچی کو شیلٹر ہوم چھوڑ آئی۔ یہ افسوس ناک واقع کراچی میں پیش آیا ہے جہاں ایک والدہ اپنے ہی والد کے ہاتھوں بے بس ہو کر اپنی ننھی بیٹی کو اپنے سے الگ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ ویڈیو پیغام میں شیلٹر ہوم کے بانی صارم برنی نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب اس کی والدہ ہمارے پاس آئی تو اس نے موقف اختیار کیاکہ میری محبت کی شادی تھی اور میرے والد اس کے خلاف تھے، اس لئے وہ میری یتیم بچی کو پناہ دینے کے لئے تیار نہیں صارم برنی کا کہنا تھا کہ میں نے اس کی والدہ کو پیشکش کی کہ آپ بچی کو اپنے پاس رکھ لیں، اس کے خرچ کے پیسے ہم سے لے لیں۔ لیکن والدہ نے اپنے والد کے ڈر سے منع کر دیا کیونکہ اس بچی کا نانا اپنی یتیم نواسی کو اپنے پاس رکھنا ہی نہیں چاہتا۔ ویڈیو پیغام میں صارف برنی نے پوری قوم کے لئے یہ سوال بلند کیا ہے کہ آج ہم کہاں کھڑے ہیں؟ آج ہم شاید بحثیت قوم ناکام ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس طرح کے یتیم بچے پہلے بھی بہت زیادہ ہیں، ہم سب کی کفالت کرتے ہیں، لیکن یہ پہلا واقع ہے جس میں بچی کے نانا نے ہی اس کی کفالت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ ہماری سوچ کا سب سے نچلہ درجہ ہو سکتا ہے۔ صارم برنی کا کہنا تھاکہ کب تک ہم اپنی بیٹیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرتے رہیں گے؟ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں، لیکن لوگ انہیں ہمارے ہاں چھوڑ جاتے ہیں کیونکہ وہ ان کی کفالت نہیں کرنا چاہتے۔ شیلٹر ہوم کے بانی صارف برنی نے اس بارے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس بچی کی کفالت کریں گے لیکن انہیں افسوس ہے کہ اس بچی کے نانا نے بھی اپنی نواسی کی ذمہ داری اٹھانے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد اس کی بے بس ماں اسے ہمارے پاس چھوڑ گئی ہے۔ہیں۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button