Uncategorizedتازہ ترین

9 ہزار سپیشل پولیس فورس کیلئے مستقل اسامیوں کی منظوری

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) محکمہ خزا نہ خیبرپختونخوا نے صوبے کے مختلف اضلاع میں مستقل ہونیو الے سپیشل پولیس فورس کے 9ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کیلئے مستقل اسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کابینہ نے 25فروری کو ہونے والے اجلاس میں پشاور سمیت صوبے کے 23اضلاع میں مجموعی طورپر سپیشل پولیس فورس کے 9ہزار 618عارضی اہلکاروں کو مستقل کرنے کی منظوری دی تھی جس پر محکمہ خزانہ نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کے لئے مستقل آسامیاں پیدا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ان کی تعیناتی یکم مارچ سے کی جائیگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button