134

آڈپٹی کمشنراپرچترال ..پ یہ تصور نہ کریں کہ ڈی،سی ہمارے اوپر ظلم کررہاہے۔ہم یہ سب کچھ حفظ ما تقدم کے بنیاد پر کر رہے ہیں۔

بونی( آوازچترال نیوز)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپرچترال کی طرف سے بنائے گئے عافیت گاہوں میں لوئر ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنراپرچترال نے محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسرمستوج ، تحصیلدار مستوج اورڈاکٹر سردارنواز میڈیکل آفیسر ٹی،ایچ،کیو بونی کے ساتھ عافیت گاہوں کا دورہ کیا۔ وہاں پرموجود لوگوں کے ساتھ تفصیلی گفتگو کیااور ان کے مسائل سن لئے۔عافیت گاہوں میں موجود لوگوں نے سارےانتظامات کو تسلی بخش قراردئیے۔ ڈپٹی کمشنر اپرچترال نے اس موقع پرقرنطینہ میں موجود لوگوں سے کہا کہ آپ یہ تصور نہ کریں کہ ڈی،سی ہمارے اوپر ظلم کررہاہے۔ہم یہ سب کچھ حفظ ما تقدم کے بنیاد پر کر رہے ہیں۔ آپ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ ہم صحت مند ہیں اورہمیں گھر جانے کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ یہ وبا ایک خاموش قاتل ہے اورنہ چاہتے ہوئے یہ لگ جاتا ہے اورانسان اوراس کے جملہ خاندان کو مفلوج کرکے رکھ دیتا ہے۔ لہذا اپ اپنے اوراپنے گھروں والوں کی بقاء کی خاطر کچھ دنوں کے لئے ان عافیت گاہوں میں قیام کریں کیونکہ اسی میں ہی آپ سب کی فلاح ہے۔

Facebook Comments