مستوج انتظامیہ ,,, پولی تھین بیگز پر پابندی | Awaz-e-Chitral

Home / Uncategorized / مستوج انتظامیہ ,,, پولی تھین بیگز پر پابندی

مستوج انتظامیہ ,,, پولی تھین بیگز پر پابندی

بونی(نمائندہ آوازچترال)۔ڈپٹی کمشنراپرچترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پرتحصیلدارمستوج ربنوازخان کی سربراہی میں انتظامیہ نے پولی تھین بیگز پر پابندی کو یقینی بنانے کی خاطر بونی بازار میں کاروائی کرتے ہوے متعدد دکانوں سے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کو قبضے میں لیکر نذرآتش کرکے تمام دکانداروں کوتنبیہہ کردیا کہ وہ آئیندہ خریدوفرخت کے لیے سوتی کپڑے سے بنے شاپنگ بیگزاستعمال کرے،بصورت دیگرانکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقعے پرعبوری صدرتجاریونین صوبیداررحیم خان بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!