76

ہم نے یہ قانون بنا لیا ہے کہ بیرون ملک ۔ ۔ ۔‘‘ ججز اور افواج کو احتساب کے دائرے میں ہرگز نہ لایا جائے، ۔ پرویز مشرف کے بارے میں کوئی سمری یا چیز میرے پاس نہ لائی جائے،وزیرقانون کا ایسا اعلان کہ بڑے بڑوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ذریعے بیرون ممالک منتقل کی گئی دولت واپس لانے کے لیے قانون بنا لیا ہے۔وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ نواز شریف اور بچوں کے مقدمے میں منی ٹریل دینے کی ذمہ داری اُن پر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کا کام ناجائز اثاثے کی صرف نشان دہی کرنا ہوتا ہے جب کہ اثاثے رکھنے والے کو اس کے ذرائع بتانا لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ میوچل لیگل اسسٹنس کا قانون ایکٹ یا آرڈیننس کے ذریعے نافذ کریں گے،نیب کے ہاتھ کاٹیں گے نہیں بلکہ اسے مزید بااختیار بنائیں گے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو کوئی رول بیک نہیں کر رہا اور نا ہی اداروں کے درمیان طاقت کے توازن کے لیے کسی نئی آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز اور افواج کو احتساب کے دائرے میں ہرگز نہ لایا جائے،ججز کی تقرری اور انہیں ہٹانے کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے، ججز کے مس کنڈکٹ پر انہیں ہٹانے کے قانون میں ترمیم ضروری ہے۔پرویز مشرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہدایت دے چکا ہوں کہ پرویز مشرف کے بارے میں کوئی سمری یا چیز میرے پاس نہ لائی جائے، وزیراعظم کو بھی اس بارے آگاہ کر چکا ہوں۔عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اپوزیشن پارلیمانی کمیشن کے قیام کے لیے صلح صفائی سے بات کرے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں آنے کے رولز تبدیل کریں گے۔

Facebook Comments