28

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 16اپریل سے شروع ہونگے جس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ملک مقصود انور کے مطابق امتحانات 2قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے 5اضلاع میں بیک وقت منعقد ہونگے۔ جس کیلئے 361امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر 1280اساتذہ ڈیوٹی سر انجام دینگے ان میں 361سپرنٹنڈنٹ اور 361ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پشاورمیں 222 ٗخیبر میں 22ٗ چارسدہ میں 68ٗ مومند میں 6اور چترال میں 43امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔