ملاکنڈ ڈویژن میں معاونین قاضی کے انٹرویوزمورخہ 28 اور 30 مارچ کو منعقد ہونگے..کمشنر | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / ٹیکنالوجی / ملاکنڈ ڈویژن میں معاونین قاضی کے انٹرویوزمورخہ 28 اور 30 مارچ کو منعقد ہونگے..کمشنر

ملاکنڈ ڈویژن میں معاونین قاضی کے انٹرویوزمورخہ 28 اور 30 مارچ کو منعقد ہونگے..کمشنر

سوات ( آوازچترال رپورٹ ) کمشنر ملاکنڈڈویژن کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں معاونین قاضی کے انٹرویوزمورخہ 28 اور 30 مارچ 2018 صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک منعقد کئے جائیں گے۔مورخہ 28 مارچ بروز بدھ کو شانگلہ، دیر اپر، دیر لوئر، ملاکنڈ ، چترال اورمورخہ 30 مارچ بروز جمعہ کو سوات اور بونیر کے وہ اُمیدواران جنہوں نے تحریری امتحان پاس کر لیا ہو کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کمشنر ملاکنڈ کی سربراہی میں انٹرویو کمیٹی کے سامنے اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے اہل اُمیدواروں کو بذریعہ call letter بھی آگاہ کیا جا رہا ہے لیکن اُمیدوار call letter کے بغیر بھی انٹرویو میں شرکت کر سکتے ہیں اگر اُمیدوار نے تحریری امتحان پا س کر لیا ہو۔ اُمیدوارا ن کو کوئی TA/DA نہیں دیا جائے گا.

error: Content is protected !!