آپرچترال( ذاکرمحمدذخمی سے)تجار یونین بازار بونی کی ایک وفد صدر تجار یونین بونی رحیم خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمٰن خلیل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں صدر کے علاوه سرپرست اعلی عزیز الدین لال،نائب صدر عبدالجبار ،انفارمیشن سکرٹری ظہیر الدین بابر اور جنرل سکرٹری ذاکر محمد شامل تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احسان الحق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف شاہ عدنان بھی ملاقات کے وقت موجود تھے۔یاد رہے کہ تجار یونین بازار بونی کا ڈپٹی کمشنر اپر سے تعیناتی کے بعد پہلی ملاقات تھی اس لیے صدر نے کابینہ وفد کا تعارف کرایا۔اس کے بعد واحد ایجینڈا کے طور پر چوک تا کروئے جنالی مین روڈ بیلک ٹاپینگ میں تاخیر سے مسائل کے بارے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے خصوصی گزارش کی کہ اس مسلے کو ترجیحی بنیاد پر اہمیت دیکر جلد از جلد حل کرایا جائے ۔ساتھ ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال کے رویے پر ڈپٹی کمشنر اپر کو آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انتہائی خوشگوار ماحول میں گزارشات سن کر یقین دلایا کہ بہت جلد بلیک ٹاپینگ پر کام شروع ہوگا اس وقت تورکھو روڈ پر کام جاری ہے وہاں بیلک ٹاپینگ کا کام ختم ہوتے ہی مشینری بونی منتقل کیا جاکر کام شروع کرایا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ روڈ میری نوٹس میں ہے اس سے جڑے مسائل سے بھی واقف ہوں لہذا آپ پریشان نہ ہو انشاء الله کام شروع ہوگا ۔ صدر بازار نے ڈپٹی کمشنر کی خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تواقع ظاہر کی ان کی موجودگی میں نہ صرف بازار بلکہ اپر چترال کے مسائل بھی ضرور حل ہونگے۔