چترال(آوازچترال رپورٹ)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال جناب محسن اقبال کا چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس کا دورہ۔ چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے مختلف بزنس کمیونٹی اور ایسوسیشن کے وفد نے ڈپٹی کمشنر صاحب سے ملاقات کیں جن میں مائن اینڈ منرل ایسوسیشن چترال، ڈیلر ایسوسیشن آئل مارکیٹنگ کمپنی چترال، سابق صدر تجار یونین لوئر چترال، ریجنل فارمرز کواپریٹیو آرگنائزیشن(RFCO)، چترال ڈولپمنٹ مومنٹ( CDM) شامل تھیں۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر صاحب کو مختلف سیکٹر میں مسائل سے آگاہ کیے ڈی سی صاحب نے مل بیٹھ کے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائ۔ جن میں مائننگ کے حوالے سے لیکر آئل کمپنی، چترال میں جاری تریقیاتی کاموں مختلف روڈوں کے حوالے سے چترال بازار میں نرخ ناموں اور بازار میں مختلف مسائل کے حوالے سے تھیں۔ چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل سلطان احمد بیگ نے ادارے کی اب تک کی کارکردگی اور سرگرمیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر صاحب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اور چترال ایکسپو اور بزنس کانفرنس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جو اسی ماہ 14 اور 15 ستمبر کو چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈ ڈولپنمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے چترال میں منعقد ہونے جا رہی ہے جو چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا انٹرنیشنل لیول کا کانفرنس ہو گا جس میں ملک کے بڑے بڑے سرمایہ کار اور وفاقی وزراء سے لیکر صوبائ وزراء اور وزیر اعلی کو بھی خصوصی دعوت دی گئ ہے، جس سے چترال اور چترال کے بزنس کمیونٹی کو بہت زیادہ فائیدہ پہنچے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس ایکسپو کے حوالے سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کی مکمل تعاون اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائ۔