تازہ ترین
اسلام آباد میں اجازت کے بغیر جلسہ کرنے یا شرکت پر تین سال قید ہوگی، بل سینیٹ کمیٹی سے منظور
اسلام آباد(آوازچترال) سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے اسلام آباد میں پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل منظور کرلیا، اب اسلام آبا دکے موضع سنگنجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جاسکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی میں سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کی جانب سے ”پرامن اکٹھ اور امن عامہ بل 2024ء پیش کیا گیا۔
Facebook Comments