تازہ ترین
صوبے کے اقلیتی کمیونٹی کے طالب علموں کے سکالرشپ بیواؤں ،شادی کے گرانٹ یتیموں اور خصوصی افراد کے فنڈز اب دوبارہ شروع ہو چکے ہیں..وزیرذادہ
پشاور(آوازچترال نیوز)نامزد صوبائی اسمبلی کے اقلیتی امیدوار وزیر زادہ صدر انصاف اقلیتی ونگ خیبر پختون خواہ اور راجیش کمار نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی اقلیتی نشست اور راحت نزیر انصاف مائنار ٹی ونگ خیبر پختون خواہ کے انفارمیشن سیکرٹری نے صوبائی وزیر اوقاف حج اور زکوۃ محمد عدنان قادری اور سیکرٹری اوقاف وہ اقلیتی امور سے تفصیلی ملاقات کی۔انشاءاللہ صوبے کے اقلیتی کمیونٹی کے طالب علموں کے سکالرشپ بیواؤں ،شادی کے گرانٹ یتیموں اور خصوصی افراد کے فنڈز اور دیگر ترقیاتی کام جو نگران حکومت انے کے بعد رک گئے تھے اب دوبارہ شروع ہو چکے ہیں اور جلد ان کے ثمرات لوگوں تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔اقلیتی نمائندوں نے صوبائی وزیر عدنان قادری کا خصوصی شکریہ ادا کیے کہ وہ صوبے میں اقلیتوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں
Facebook Comments