تازہ ترینمضامین

 اے وی ڈی پی۔۔۔اٹھواں سالانہ اجلاس ، پپلشریف احمدچیرمین۔۔منتخب⁴

چترال (محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی ) کا آٹھواں اینول جنرل میٹنگ گورنمنٹ ہائی سکول ایون کے ہال میں سابق ڈی ای او ایجوکیشن قاضی محمد عابد کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں ریجنل پروگرام منیجر اے کے آر ایس پی چترال سید سجاد علی شاہ مہمان خصوصی تھے ۔ جبکہ 190 مردو خواتین تنظیمات کے صدور و نمایندے اور بڑی تعداد میں ایون کے عمائدین اس موقع پر موجود تھے ۔ منیجر اے وی ڈی پی نے گذشتہ دو سالوں کے دوران کئے جانے والے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سےتفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ اور اے وی ڈی پی کو اس دوران پیش آنے والے مشکلات اور چیلنجز کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد کیلئے انجام دیے گئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اور مستقبل کے پلان بھی حاضرین کے سامنے پیش کی ۔ اجلاس کے دوران گرما گرم بحث رہی ۔ اور بعض شرکاء نے انتہائی جذبات کا اظہار کیا ۔ اور ادارے کو مزیدمضبوط بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی آر پی ایم اے کے آر ایس پی سید سجاد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کسی ادارے کے قیام اور اس کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے برسوں لگتے ہیں ۔ جس میں مقامی لوگوں کی سپورٹ از بس ضروری ہے۔ چترال میں اے وی ڈی پی کو ایک بہترین ادارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔ اور اس کی مثالیں دی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا۔ کہ جذبات کا مثبت اظہار اور اصلاح کی نیت سے اختلاف رائے کسی بھی ادارے کی ترقی کیلئے مدد گار ثابت ہو تا ہے ۔ اور آج میں وہی چیز یہاں دیکھ رہا ہوں ۔ یہ لوگوں کا جم غفیر اس بات کی دلالت کرتا ہے ۔ کہ تنظیمات کا ادارے سے قریبی رابطہ ہے ۔ سول سوسائٹی آفیسر کاشف علی نے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا ۔ کہ لوگوں کا یہ تاثر بالکل غلط ہے ۔ کہ ایل ایس اوز اے کے آر ایس پی کے ادارے ہیں۔ یہ لوگوں کے اپنے ادارے ہیں ۔ جو صوبائی حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں ۔ اور عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے خود ان اداروں کو قائم کیا ہے ۔ اس موقع پر آصف رضا ،محمد رحمن اور محمد ابراہیم نے بھی خطاب کیا ۔ بعد آزان دوسرے سیشن میں پانچ ویلج کونسلوں سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کا چناو عمل میں آیا ۔ جن میں وی سی بمبوریت سے عبدالصمد ، شریف احمد ، منگل خان کالاش اور خاتون شاہی گل کالاش، وی سی ایون ٹو سے ظہیرالدین ، محمد رحمن ،محمد بصیر ، شازیہ بی بی ، وی سی بریر سے میر بادشاہ ،سوال بی بی ،شمس الرحمن وی سی ایون ون سے رحمت الہی ، آصف رضا ،صہیب عمر ،رخسانہ پروین اور وی سی رمبور سے کالاش خاتون زار فلم ، رحمت نواز ، رحمت زار اور عبیداللہ شامل ہیں ۔ بعد آزان چیرمین شپ کیلئے دو امیدوار آصف رضا اور شریف احمد کا ون ٹو ون مقابلہ تھا ۔ تاہم آصف رضا نے شریف احمد کیلئے دستبرداری کا اعلان کیا ۔ یون چیرمین کا انتخاب انتہائی خوشگوار ماحول میں متفقہ طور پر انتخاب سے اختتام پذیر ہوا ۔ نو منتخب چیرمین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ وہ اے وی ڈی پی کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ اداروں سے قریبی روابط رکھیں گے ۔ اور وہ خد مت کے جذبے کے تحت اس عہدے پر آئے ہیں ۔ انہوں نے آرپی ایم اے کے آر ایس پی سید سجاد علی شاہ ، صدر اجلاس قاضی محمد عابد ایون کے عمائدین اورتمام تنظیمات کے عہدہ داروں کا شکریہ ادا کیا

Exif_JPEG_420
Exif_JPEG_420
Exif_JPEG_420
Exif_JPEG_420
Exif_JPEG_420
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button