تازہ ترینمضامین

داد بیداد…کالمچہ…ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی

ادبی، لسانی اور ثقافتی تنظیم میر نے مہینوں کے کھوار ناموں پر مبنی کیلنڈر دوسری بار شائع کیا یہ مارچ 2024سے فروری 2025تک ایک سال کا کلینڈر ہے کھوار بہمنی کیلنڈر 1410کا ہے کھوار مہینے شاداغ سے شروع ہو کر ٹھونگ شل،پھیتینگ اور غورغور (اڑیان) پر ختم  ہوتے ہیں اس طرح کھوار میں مہینوں کے ناموں کو زندہ رکھنے کی اچھی کاوش کی گئی ہے مختلف وادیوں میں کسی مہینے کے اگر مختلف نام ہیں تو صفحے کے حاشیے پر وہ نام بھی درج کئے گئے ہیں مثلاً آخری مہینہ اڑیان آتا ہے اس کے حا شئے پر غورغور اور میر ژون بھی درج کیا گیا ہے گویا کسی وادی میں مروج نام کو حذف نہیں کیاگیا سب کے لئے قابل قبول بنایا گیا ہے۔

کلینڈر کی دوسری خوبی یہ ہے کہ بارہ مہینوں کو چار صفحوں میں تقسیم کرکے ہر صفحے پر مشاہیر چترال میں سے کسی نامور شخصیت کامختصر تعارف اردو اور انگریزی میں دستیاب تصویر کے ساتھ دیا گیا ہے اس طرح یہ ایک تاریخی دستاویز بن گئی ہے تحقیق کے      کاموں میں اس کا حوالہ دیا جاسکتا ہے مثلا ًمحمد عیسیٰ سن پیدا ئش 1840ء سن وفات 1906ء مزار تانگیر ضلع دیامر گلگت بلتستان، اتالیق محمد شکور غریب سن پیدائش 1690ء سن وفات 1772ء مزار چترال خاص، مرزا محمد سیر سن پیدائش 1730ء سن وفات 1815ء مزار شوگرام موڑکھو، دانیار بیگ سن پیدائش 1842ء سن وفات 1919ء مزار شیدی (نزد گہریت پل) بنیادی معلومات کے علاوہ ان کے کارناموں کا مختصر تذکرہ آیا ہے۔ خوشی کا مقام یہ ہے کہ کیلنڈر کو چترال میں بھی چترال سے باہر بھی بیحد پسند کیا گیا ڈاکٹر میر افضل تاجک اور پرنسپل یار محمد خان نے دوستوں میں کلینڈر تقسیم کیا دانیار بیگ،اتالیق محمد شکور غریب اور مرزا محمد سیر کے مداحوں نے کیلنڈر چھا پنے والی تنظیم MIERکے دفتر سے رابطہ کرکے فرید احمد رضا، جاوید اقبال جاوید، عطا حسین اطہر اور ظہورالحق دانش کاخصوصی شکریہ اداکیا۔کیلنڈر کو تقسیم کرنے اور پھیلانے میں دلچسپی لی، تینوں مشاہیر کے قبیلے اور قرابت داروں کی طرف سے شکریہ اور حوصلہ افزائی کے پیغامات موصول ہوئے، اگلے سال کے کیلنڈر پر کام شروع ہوچکا ہے انشاء اللہ یہ بھی تاریخی دستاویز ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button