تازہ ترین

فرنٹئیر کور پبلک سکول دروش میں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد, والدین اور عمائدین کی شرکت

دروش( آوازچترال نیوز) فرنٹئیر کور پبلک سکول اینڈ کالج دروش میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ونگ کمانڈر چترال سکاوٹس146ونگ کرنل وقاص احمد مہمان خصوصی تھے، اس تقریب میں طلبہ کے والدین اور علاقہ عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے طلبہ نےنعت رسول مقبول (صلعم)، تحریک پاکستان کے حوالے سے اردو اور انگریزی میں تقاریر کئےجبکہ ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل وقاص احمد نے سکول انتظامیہ اور طلبہ کی کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ملکی سرحدوں کی دفاع کے لئے ہمہ وقت چوکس کھڑے ہیں، انہوں نے یقین دلایا کہ شرپسند عناصر کو چترال کا امن خراب کرنے کی جرات نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات سے یہ واضح اور دوٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ چترال بالخصوص دروش میں مکمل امن ہے ۔ سکول پرنسپل نے منظور علی شاہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئےمعروف سیاسی و مذہبی شخصیت قاری جمال عبدالناصر اور سابق چئیر مین ڈسٹرکٹ کونسل الحاج خورشید علی خان نے وطن کی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ملکی سرحدوں کی دفاع پر پاک فوج اور چترال سکاوٹس کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً ہم آزاد قوم ہیں اور آج جتنے بھی تقریبات ہورہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سرحدوں پر ہمارے جوان چوکس اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے منفی پراپیگنڈا پھیلانے والوں کی مذمت کی۔
اس سے قبل جب مہمان خصوصی سکول پہنچے تو طلبہ نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر حالیہ میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکول کے طلبہ اور طالبات نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی تعطل کے چھٹیوں کے بعد سکول میں پڑھائی ہورہی ہے۔
والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے انتظامات سے ہم مطمئن ہیں اسی لئے ہم اپنے بچوں کو بلا کسی خوف کے پڑھائی کے لئے بھیج رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button