اپر چترال( جمشیداحمد)ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرخمن خلیل نے بدھ کے دن اپر چترال موڑکھو کا دورہ کیا سہت میں نو تعمیر futsal فٹ بال گراونڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو تورکھو محمد عیسی خان اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر اپر چترال شہناز بی بی موجود تھے علاقہ موڑکھو سہت پہنچنے پر علاقے کے معتبرات اور نوجوانوں نے مغزز مہمانوں کا پرتباک استقبال کیا پھولوں کی ہارپہنائی گل پاشی کی سہت خوشنادوری میں نو تعمیر فوٹ سال futsal گراونڈ کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اورفٹ بال کا ایک شو میچ دیکھا اس موقع پرایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں مقرریں نے خطاب کرتے ہوئے مغزز مہمانوں کو علاقےکا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں علاقے کی مسائل انہیں گوش گزار کیے علاقے میں کھیلوں کی فروع , نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور گراونڈ کی تعمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کی نوجوانون میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے گراونڈ کی عدم دستیابی سے نوجوان زہنی پریشانی کا شکار ہیں اس پریشانی کو ختم کرنے کے لیے نوجوانوں نے مختلف اداروں کے دروازوں تک دستک دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اخر مجبور ہوکر نوجواں اپنے مدد اپ کے تحت چندہ کشی کر کے اور علاقے کی معتبرات کی تعاون سے ایک چھوٹا فٹ بال گراونڈ خوشنادوری سہت میں تعمیر کرنے میں کامیاب ہوئے اس گراونڈ کی تعمیر میں علاقہ سہت کے معروف شخصیت مبارک حسین لال اور ان کے بیٹوں کی فراخ دیلانہ اوربہادرانہ تعاون کو خراچ تحسین پیش کرتے ہوئے مقرریں نے کہا کہ مبارک حسین شاہ لال نے اپنے جائیداد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے گراونڈ کی تعمیر کے لیے دے دیا جس کے لیے نوجوانان ان کے جرات کے مشکور ہیں علاوہ مقررین نے گراونڈ کی تعمیر میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر اپر چترال شہناز بی بی کی کوشیشوں کو بھی سراہا اور مقررین نے نو تعمیر گراونڈ کے ساتھ کھلاڑیوں کے لیے ایک ڈریسنگ روم اور واش روم کا مطالبہ کیا اور موڑکھو میں ایک بڑا فٹ بال گراونڈ کابھی مطالبہ کیا اس کے علاوہ مقرریں علاقے کی دوسرے مسائل جن میں سہت روڈ کی تعمیر میں روکاوٹوں کو دور کرکے روڈ کو تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا اس کے علاوہ موڑکھو تورکھو کے لیے نو تعینات اسسٹنث کمشنر کو ہیڈکواٹر وریجون میں رہ کر دفترات کو فعال کرکے انتظامی امور اور اپنے فرائیض سر انجام دینے کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ علاقہ موڑکھو کا درینہ مطالبہ اتھک ایری گیشن چینل کے حوالے سے بھی ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا اور ایک کھلی کہچری کا بھی مطالبہ کیا۔مقررین میں سابق ہیڈماسٹر محمد حبیب خان زاکر اللہ جیرمین وی سی سہت شیر حبیب ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر شہناز بی بی نے خطاب کیا اخر میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرخمن خلیل نے اپنے خطاب میں علاقے کی نوجوانوں کا گراونڈ کی تعمیر میں کوششوں کو سراہا انہوں نے کہ جس کا کو انتظامیہ کرنا تھا اج ان نوجوانوں نے کرکے تاریخ رقم کی اور گراونڈ کی تعمیر کی جس کے لیے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ڈپی کمشنر نے علاقے کی مسائل کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی میں اپر چترال کے تمام علاقوں کا دورہ کروں عوام کے مسائل سنو اور ان کی حل کر نے کی کوشش کروں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے گراونڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کوشش کرکے ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر کو لیکر صوبائی بجٹ میں شامل کرکے ان کے لیے فنڈ کا کوشش کرونگا اور اپنی طرف سے نوجوانوں کے ساتھ ہرتعاون کا وعدہ کیا۔اخر میں یہ تقریب سابق ہیڈ ماسٹر حاجی عبدالکبیر کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔