چترال چھاونی پارک میں بچوں نے یوم آزادی کا خوب لطف اٹھایا ۔ کئی بچوں نے فیملیز کے ساتھ پارک کی وزٹ کی ۔
چترال ( آوازچترال نیوز) چودہ اگست جہاں پاکستان کی آزادی کا پر مسرت دن ہے ۔ وہاں یہ خصوصی طور پر بچوں کی آزادی ، تفریح اور انجوائے کرنے کا دن بھی ہے ۔ اس روز بچے آزادی کے لباس میں تقریبات میں شرکت کرکے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہلاتے ، ملی نغمے گاتے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کرتےہیں ۔ اور مختلف پارکوں ، سکولوں کے گراونڈ وغیرہ میں کھیل کر تفریح کا مزہ لوٹتے ہیں ۔ چترال شہر میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ” پھوپھوکان گرزین ” اور دنین سائڈ پر شہید اسامہ فیملی پارک اس حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ کیونکہ شہر اور اطراف میں رہائش پذیر بچوں کی تفریح کیلئے ان دو پارکوں کے علاوہ کوئی اور تفریحی مقام موجود نہیں ہے ۔ جہاں بچے آزادی منانے کے ساتھ کھیل سکیں ۔ حالیہ 77 ویں یوم آزادی میں بچوں نے خصوصی طور پر "پھو پھوکان گرزین ” چھاونی پارک کا دورہ کیا ۔ اور اپنی فیملیز کے ساتھ خوب انجوائے کیا ۔ اور آزادی کی حقیقی خوشی سے مستفید ہوئے ۔ پارک میں چترال کے طول و عرض سے بچے دیکھے گئے ۔ جس میں عشان سلمان ، محمد فرشاد ،ارحہ عارف اور انشا سلمان خصوصی طور پر ایون اور کالاش ویلی بمبوریت سے شامل ہوئے ، اور چودہ اگست کی خوشیوں کا لطف اٹھایا ۔ بچوں اور ان کے والدین نے فرنٹیر کور کی طرف سے اس پارک کے قیام کو بہت سراہا ہے ۔ اور پارک میں بچوں کے کھیل کود مزید بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔