تازہ ترین
عشریت گاڑی حادثہ۔۔ایک خاتون جانبحق تین افراد زخمی
لوئر چترال ( آوازچترال نیوز)لوئر چترال دروش عشیریت کے مقام پر کورولا گاڑی حادثے کا شکار ہوکر سڑک پر الٹ گئی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے THQ ہسپتال دروش منتقل کردیا، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون جانبحق اور چار افراد زخمی ہوئے، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سوار تھے جن تین عورتیں دو بچے اور دو مرد شامل ہیں، گاڑی میں سوار افراد سیاحت کے غرض سے لوئر ڈسٹرکٹ خال سے چترال آرہے تھے کہ حادثہ پیش آیا.
Facebook Comments