تازہ ترین

اپر چترال بونی کی معروف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیت  افضل علی کو سپرد خاک کیا گیا ۔

چترال ( آوازچترال نیوز) چترال بونی کے معروف سیاسی ، سماجی اورمذہبی شخصیت ، اور زوندرے برادری چترال کے معزز بزرگ رہنما افضل علی المعروف (سیکرٹری ) بونی میں بقضائے الہی انتقال گئے ۔ ان کی نماز جنازہ بروز پیر ایک بجے بونی میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کیا گیا ۔ مرحوم افضل علی نے چترال سے اپنے ابتدائی تعلیم کا آغاز کیا ۔ لیکن ناموافق حالات کے باعث تعلیم جاری نہ رکھ سکے ۔ اور مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے چترال سے متحدہ ہندوستان کے شہر بمبئی چلے گئے ۔ جہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد چترال واپس آکر چترال میں علم کی روشنی پھیلانے کے ساتھ ساتھ اسماعیلی کمیونٹی کے مذہبی پیشوا ہز ہائینس پرنس کریم آغا خا ن کے سیکرٹری مقر ر ہوئے ۔ اور اسماعیلی کونسلوں کے قیام ،انہیں منظم کرنے اور ہز ہائینس کے جملہ امور کے نگران رہے ۔انہوں نے چترال کی سیاست میں بھی حصہ لیا اور دو مرتبہ الیکشن میں بھی قسمت آزمائی کی ۔ چترال میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کی آپس میں یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینےمیں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ۔ اور مختلف مذہبی اور سیاسی قائدین سے ان کا قریبی تعلق رہا ۔ وہ نرم مزاج زیرک شخصیت کے مالک تھے ۔ اور زوندرے برادری کے بڑوں میں شمار ہوتے تھے ۔ تاہم گذشتہ کئی سالوں سے صحت کے مسائل کی وجہ سے آپ گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہے تھے ۔ آپ نے بھر پور زندگی گزاری ۔ اور تقریبا92 سال کی عمر میں وفات پائی ۔آپ امجد علی ، ارشد علی کے والد گرامی ، سیاہ گوش علی کے بڑے بھائی ، شجاعت علی کے چچا، مرحوم ی ایم جی سردارعلی ،افسر علی اور حاکم علی ایڈوکیٹ کے چچازاد بھائی تھے ۔ جنازے میں سیاسی قائدین ،سرکاری آفیسران ، علاقائی عمائدین اور مختلف مقامات سے برادری کے افراد نے شرکت کی ۔ ان کو آبائی قبرستان بونی میں سپرد خاک کیا گ

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button